نجی یونیورسٹی کا روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مقامی ادارے سے معاہدہ

June 27, 2024

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی نے طلباء کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے معاہدہ کرلیا ہے ۔ معاہدے طے پانے والے اسکلز 360؍ کے ڈائریکٹر کاشف حسین شاہ نے کہاکہ ایم او یو سے طلباء کو انڈسٹری میں روزگار کے اچھے مواقع میسر آئینگے، کوشش کررہے ہیں طلبا ء گریجویشن سے پہلے ان چیزوں میں مہارت حاصل کرلیں جو انکی ضرورت ہوگی۔ محمد علی جناح یونیورسٹی شعبہ اورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت وصی نے کہاکہ اکیڈمیوں اور انڈسٹری میں بہت فاصلے ہیں، انڈسٹری میں جوسکھایا جاتاہے وہ اکیڈمیوں میں پڑھایا نہیں جاتا جس سے طلباء اور انڈسٹری دونوں کو فائدہ نہیں ہوتا، اس معاہدہ سے طلباء کو انڈسٹری میں ان کے معیار کے مطابق روزگار مل سکے گا۔