سیکرٹری پاور کی ایم کیو ایم ارکان اسمبلی سے ملاقات

June 27, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارلیمانی چیمبر میں سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال سے حق پرست اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقاتی وفد میں اراکین اسمبلی سید وسیم حسین، عبدالعلیم خانزادہ، عامر معین اور عبدالحفیظ موجود تھے۔ ملاقات میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔