پاکستان میں ٹک ٹاک کی بندش، پی ٹی اے سے جواب طلب

June 20, 2024

فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان میں ٹک ٹاک بندش سے متعلق کیس میں پی ٹی اے سے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سماعت کی۔

درخواست گزار کےوکیل نے کہا کہ توہین مذہب مواد پر پابندی لگائی جائے۔

ٹک ٹاک کےوکیل نے کہا کہ خط میں واضح ہے پی ٹی اے کو غیر مناسب مواد ہٹانے کا پورٹل دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا خط ڈائریکٹ نہیں لے سکتے، الگ درخواست دائر کر دیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔