پنجاب پولیس کے 10 ایس پیز، 74 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے

June 29, 2024

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے 10 ایس پیز اور 74 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کردیے۔

آئی جی پنجاب کے پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر حسن سردار احمد خان ایس ایس پی سی ٹی ڈی فیصل آباد تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر وسیم ریاض اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او پنجاب تعینات کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ میرخالد ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور جبکہ محمد وقار عظیم ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایلیٹ فورس لاہور تعینات کیے گئے ہیں۔