اس بجٹ میں گروتھ نہیں صرف ریونیو کی بات کی گئی ہے، مرزا اختیار بیگ

June 22, 2024

فائل فوٹو

رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں گروتھ نہیں ہے صرف ریونیو کی بات کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ ایکسپورٹرز نے کل وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، ایکسپورٹرز نے ٹیکس رجیم میں جانے کے بجائے ڈیڑھ فیصد ٹیکس تجویز دی ہے۔

مرزا اختیار نے کہا کہ ہم نے الیکٹرک گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی بڑھا دی ہے، صنعتوں کو 240 ارب روپے کی سستی بجلی دینا ایک اچھا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کی شرح کم کی ہے لیکن دودھ، زراعت پر ڈیوٹی لگائی جارہی ہے، ان اقدامات سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔