وینزویلا کے ساحل کے قریب 6 شدت کا زلزلہ

June 23, 2024

ــــ فائل فوٹو

لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے ساحل کے قریب زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز وینزویلا کی ریاست سوکرے کے شہر یاگواراپارو کے شمال مشرق میں تقریباً 30 کلو میٹر دور تھا اور اس کی گہرائی87 کلو میٹر تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے وینزویلا کی ریاست سوکرے کے علاوہ ریاست مونیگاس اور شمالی ڈیلٹا اماکورو کے کچھ حصّوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔