سلمان فاروقی کی کتاب کا ایڈیشن چند ہی روز میں فروخت

June 24, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) معروف سابق بیورو کریٹ سلمان فاروقی کی کتاب ’’ڈیئر مسٹر جناح‘ ایک پاکستانی سرکاری ملازم کی زندگی میں 70سال‘‘ کا ایڈیشن چند ہی دنوں میں فروخت ہو گیا ۔ کتاب نہ صرف سلمان فاروقی کی واقعاتی زندگی بلکہ پاکستان کی ہنگامہ خیز سیاسی تاریخ کا بھی احاطہ کرتی ہے۔واضح اور صاف نثر میں لکھا گیا یہ متاثر کن بیانیہ مصنف کی دانشمندی، بصیرت، جذباتی ذہانت اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے مستقبل کے بارے میں ان کی امید کو ظاہر کرتا ہے۔ کتاب کی طلب زیادہ ہونے کے باعث امینہ سید تین ہفتے کے اندر اس کا پیپر بیک ایڈیشن شائع کر رہی ہیں۔ کتاب کا اردو ترجمہ بھی ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے اور یہ اردو ایڈیشن ستمبر تک متوقع ہے۔ ابتداء میں اردو ایڈیشن کا ٹائٹل بدلنے کی تجویز تھی لیکن ’’ڈیئر مسٹر جناح‘‘ کے ٹائٹل کی شہرت کے باعث اسے اِسی نام سے شائع کیا جائیگا۔