امریکی قرارداد پاکستان کی آزادی و خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی

June 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینیٹ کے سابق چیئرمین اور پی پی رہنما میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی قرارداد پاکستان کی آزادی وخودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے،تاریخ بھری پڑی ہے امریکا نے مقبول جمہوری حکومتوں کا بستر گول کر ایا، مشرق وسطیٰ میں انسانی حقوق کی پامالی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی پشت پناہی پر امریکا نے اپنی رہی سہی اخلاقی ساخت بھی کھودی ہے۔ امریکی ایوان میں منظور کردہ قرارداد کی پاکستان کی ریاست پابند نہیں ہے۔ کانگریس کے اس اقدام کی پرزورمذمت کی جانی چاہئے ،پاکستان ایک غلام ریاست نہیں بلکہ ایک خود مختار ریاست ہے۔