سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 900 ارب کے 26 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

June 28, 2024

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے توانائی ، آئی ٹی ، اعلی ٰ تعلیم ، خوراک و زراعت ، صنعت ، ٹرانسپورٹ ، آبی وسائل سمیت دیگر شعبوں کے 900ارب روپے مالیت کے 26ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ،منظور ہونیوالے منصوبوں میں توانائی ، آئی ٹی ، اعلی ٰ تعلیم ، خوراک و زراعت ، صنعت ، ٹرانسپورٹ ، آبی وسائل دیگر شامل ہیں، سی ڈ ی ڈبلیو پی کا اجلاس مسلسل تین روز جاری رہا ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ ڈویژن محمد جہانزیب کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 867ارب روپے مالیت کے 9میگا منصوبوں کو مزید توثیق کےلیے ایکنک کو بھیج دیا ۔