بجلی کے فکسڈ چارجز میں بے تحاشا اضافہ انڈسٹری کو دیوالیہ کر دے گا

June 28, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ایوان ہائے تجارت و صنعت کے کل پاکستان وفاق راولپنڈی اسلام آباد کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز کے سابق چیئرمین خالد جاوید‘ بانی صدر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن میاں اکرم فرید‘ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موجودہ صدر احسن بختاوری نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے بعد ایک مشترکہ اور متفقہ قرارداد کے ذریعے کہا ہے کہ بجلی کے فکسڈ چارجز میں بے تحاشا اضافہ صنعتوں کو دیوالیہ بنا ڈالے گا۔ اس اضافے سے ملک بھر کی انڈسٹری زیرو ہو جائیگی۔