پاکستان علما کونسل نے امریکی کانگریس کی قرارداد کو مسترد کردیا

June 28, 2024

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان علما کونسل نے امریکی کانگریس کی قرارداد کو مسترد کردیا ۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں،انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا کا اپنا دہرا معیار اور منافقانہ کردار اس طرح کی قرارداد کے قابل نہیں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام نے اس کو حل کرنا ہے، حکومت کی طرف سے امریکی قرارداد مسترد اور اس پر قرارداد لانے کا فیصلہ درست سمت میں قدم ہے۔