ڈیرہ بگٹی: سوئی میں نایاب نسل کے تیندوے کو ہلاک کردیا گیا

June 24, 2024

بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نایاب نسل کے تیندوے کو ہلاک کردیا گیا۔

مقامی افراد نے غار میں گھس کر تیندوے کو نشانہ بنایا، اسے ہلاک کرنے کے بعد ویڈیو بھی بنوائی۔

تیندوے کو مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں شہریوں کو تیندوے کو مار کر غار سے باہر لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے مطابق سوئی میں شہریوں نے نایاب نسل کے تیندوے کو ماردیا ہے۔

ڈی سی کے مطابق شہریوں کو علاقہ ڈاڈی شاری اور رستم دربار کے ایک غار سے نایاب نسل کا تیندوا ملا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے تیندوے کو مارنے والے افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔