اسلام آباد (ممتاز علوی) کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی قیادت کا ہاتھ سے لکھا ہوا بیان جاری، شاہ محمود قریشی سمیت اسیر قیادت کا فیصلہ؛ سیاسی بحران کے حل کیلئے اتحادی رہنماؤں کو مینڈیٹ دے دیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں، جن میں شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں، نے موجودہ قومی بحران کے حل کے لیے محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جیل میں قید پارٹی رہنماؤں کا ہاتھ سے لکھا ہوا یہ بیان ان کے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے سامنے لایا گیا ہے اور انہوں نے ہی اسے میڈیا یا متعلقہ حلقوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کے علاوہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور سرفراز چیمہ بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، جن پر بنیادی طور پر 9 مئی کے واقعات سے متعلق الزامات ہیں۔ محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس دونوں کو حال ہی میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے جیل سے یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ: ’’نہ افہام و تفہیم اور نہ ہی مزاحمت، صرف سیاست۔ گزشتہ تین سال اور آٹھ ماہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے اور کسی بھی صورت میں آگے نہیں بڑھ رہا۔