نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت نے چار ماہ میں افغان شہریوں کو 500 سے زیادہ ویزے جاری کیے۔ 200میڈیکل ویزے شامل ، بظاہر انسانی امداد لیکن ساتھ سیاسی، اقتصادی و دیگر مقاصد بھی جڑے ہیں۔انڈین میڈیا کے مطابق بھارت نے اپریل 2025 میں متعارف کیے گئے نئے افغان ویزا ماڈیول کے آغاز کے بعد سے 500 سے زائد ویزے جاری کیے ہیں جن میں سے 200 سے زیادہ ویزے خاص طور پر طبی علاج کے مقاصد کے لیے دیے گئے، جس سے افغان شہریوں کو بھارت میں صحت کی سہولیات تک رسائی میں مدد مل رہی ہے۔