کنزرویٹو پارٹی میں پاکستانی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے، راجہ اسلم

June 29, 2024

لوٹن ( نمائندہ جنگ) لوٹن بارو کونسل میں کنزرویٹو پارٹی کے اپوزیشن لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان نے ایک میڈیا بیان میں کہا ہے کہ برطانوی ثقافت، ورثے، روایات اور فخر کے تحفظ کی فکر رکھنے والوں کے لیے فطری مقام غالباً کنزرویٹو پارٹی ہونی چاہیے تاہم کنزرویٹو اس وقت بڑی حد تک کمزور ہوچکی ہے مگر اسے پھر سے توانائی پہنچانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کنزرویٹو پارٹی کی اقدار پاکستانی کشمیری اور مسلم تہدذیب اور اقدار سے قریب ہیں اس کے اندر بہت سےثقافتی پس منظر سے متعلق لوگ اب متحرک ہو رہے ہیں تاہم پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کو پاکستانی کشمیری اور مسلم پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی پارلیمنٹ اور ہاوس آف لارڈز میں نمائندگی بڑھانے کی بھی اشد ضرورت ہے تب ہی کنزرویٹو کا پیغام اس کمیونٹی کے اندر وسیع طور پر جگہ بنا سکے گا۔