چھوٹی کشتیوں میں برطانیہ آنے والے غیر قانونی تارکین کو ’’گولی مار‘‘ دینی چاہیے، اینڈریو پار

July 01, 2024

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)برطانوی سیاسی رہنما نائجل فراج کی مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو گولی مار دی جانی چاہئے ۔ریفارم یو کے کنویسر اینڈریو پارکر نے ایک خفیہ تفتیش کار کو بتایا کہ جو لوگ چھوٹی کشتیوں سے آتے ہیں انہیں آرمی کے نئے بھرتی کردہ (زیر تربیت) لوگوں کے ذریعے گولی مار دی جانی چاہئے جب کہ وزیراعظم رشی سوناک کے بارے میں نسل پرستانہ گالی کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ برطانوی نجی چینل کے ذریعے ریکارڈ کی گئی خفیہ فوٹیج میں ریفارم یو کے کارکن اینڈریو پارکر کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ پارٹی کو مسلمانوں کو مساجد سے نکال کر انہیں ویدر سپون میں تبدیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج میں بھرتی کرنے والوں کو چینل کراس کرنے والے پناہ گزینوں کو ٹارگٹ پریکٹس کے طور پر استعمال کرنا چاہئے۔ نائجل فراج نے خفیہ فوٹیج میں سامنے آنیوالے بیان اور تبصروں پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ سخت مایوس ہوئے ہیں اینڈریو پارکر اب اپنی مہم پر مزید کام نہیں کریں گے۔ سامنے آنے والی فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ اینڈریو پارکر نے ایک تفتیش کار سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ چھوٹی کشتیوں پر آنے والے لوگوں سے نمٹنے کا ایک ہی حل ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں کو ساحل سمندر پر تعینات کرو اور غیر قانونی مہاجرین کو ٹارگٹ پریکٹس کے طور پر استعمال کرتے ہوئے گولی مار دو اور فوٹیج میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک پیرامیڈک کو مریضوں کو آکسیجن دینے سے انکار کرنے کی ترغیب دی ،انہوں نے اسلام کو ایک ’’فرقہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ہم تمام مسلمانوں کو مساجد سے نکال کر ویدر سپون میں تبدیل کر رہے ہیں، اسی گفتگو میں انہوں نے رشی سوناک کی وضاحت کے لیے ایک بیمار نسل پرستانہ اصطلاح استعمال کی، امیگریشن کی بجائے غیر قانونی لفظ پر زوردینے کی تلقین کی ، جارج جونزجو مسٹر فاریج کی مہم کیلئے تقریبات چلا رہے ہیں نے خفیہ تفتیش کار کو بتایا کہ کلاکٹن کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ یہ مناسب انگلینڈ ہے ،لندن کی طرح نہیں جب آپ اپنے ملک میں غیر ملکی ہوتے ہیں اور اگر آپ کسی کو ہیلوکہتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ آپ کے چہرے پر چھری مارنے والے ہیں اینڈریو جونز نے ایک ہم جنس پرست تبصرہ بھی کیا جب پولیس کی ایک گاڑی پرائیڈ جھنڈے کے ساتھ گزری انہوں نے کہا کہ ہمارے پولیس افسران نیم فوجی ہوں گے وہ پولیس نہیں ہوں گے جب کہ ریفارم یو کے کو فنڈوں کو واپس لانا چاہیے یہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ریفارم یو کے نے انتخابات میں اضافہ دیکھا ہے الیکٹورل کیلکولس نے پیش گوئی کی ہے کہ پارٹی زیادہ سے زیادہ 18سیٹیں جیت سکتی ہے ،ایک بیان میں نائجل فراج نے کہا میں اپنی مقامی مہم سے وابستہ مٹھی بھر لوگوں کے مبینہ تبصروں سے پریشان ہوں خاص طور پر وہ جو رضاکار ہیں وہ اب اس مہم کے ساتھ نہیں رہیں گے بعض لوگوں کے خوفناک جذبات کا ہمارے حامیوں کی اکثریت یا ریفارم یو کے پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ہے ریفارم یو کے ہر اس شخص کی پارٹی ہے جو برطانیہ میں جمہوری نظام پر یقین رکھتا ہے۔