ادریس مغل کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات، وکلا کے مسائل پر گفتگو

July 01, 2024

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر سے برطانیہ کے دورہ پر آنے والے سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ادریس مغل نے راچڈیل میں مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز سابق چیئرمین او پی ایف اور راچڈیل لاء ایسوسی ایشن کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کی۔ راچڈیل پہنچنے پر بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کا خیر مقدم کیا۔ ادریس مغل اور بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات میں وکلاء کی فلاح و بہبود، انصاف کے نظام، اصلاحات، مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کی100روز کی کارکردگی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل، اوورسیز کمیشن آزاد کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو کی، اس موقع پر ادریس مغل نے بیرسٹر امجد ملک کی تارکین وطن کیلئے خدمات کو سراہا ۔