نائیجیریا میں سونے کی کان بیٹھنے سے درجنوں کان کن ملبے تلے تب گئے

June 29, 2024

ابوجا( نیوز ڈیسک) نائیجیریا میں سونے کی کان بیٹھنے سے درجنوں کان کن ملبے تلے تب گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سونے کی کان گرنے کا واقعہ ریاست نائیجر میں رونما ہوا جہاں شدید بارش کی وجہ سے سونے کی کان کا ایک حصہ کان کنوں پر آگرا۔مقامی حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کردیا گیا تھا اور ایک کان کن کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ ملبے تلے 30 کان کن دبے ہوئے ہیں جن کی زندگیوں کو بچانے کے لیے تمام وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ قریبی علاقوں میں کان کنی کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔