آئیوری کوسٹ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک

June 29, 2024

یاموسوکرو ( نیوز ڈیسک) مغربی افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 26افراد ہلاک ہوگئے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر عابدجان میں شدید بارش سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بنی۔ شہر کے بعض علاقوں میں اوسط سے 4 گنا زیادہ بارش ہوئی ہے۔ آئیوری کوسٹ میںبرسات کا موسم جون میں شروع ہوکراکتوبر تک جاری رہتا ہے۔ منصوبہ بند ی نہ ہونے ، شہری آباد کاری اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل کی وجہ سے ہر سال جانی نقصان ہوتا ہے۔