نوکنڈی ‘انڈس ہسپتال کے اشتراک سے کمیونٹی ہیلتھ اینڈ ایم سی ایچ سینٹر کا آغاز

June 29, 2024

کوئٹہ(پ ر)ریکوڈک مائننگ کمپنی کی جانب سے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں انڈس ہیلتھ اور ہاسپٹل نیٹ ورک آئی ایچ ایچ این کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ اور ایم سی ایچ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا جس کے ساتھ اس علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا،یہ جدید ترین سہولت نوکنڈی اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کے لئے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریگی جس میں تین مشاورتی کلینکس ، چار وارڈز کے ساتھ کل 13 بستروں کی گنجائش، ایک جنرل ٹرائی ایج ایریا، ایک او پی ڈی، چوبیس گھنٹے ایمرجنسی روم، گائناکالوجی سیکشن، فارمیسی، لیبارٹری، مریضوں کے انتظار کی جگہ، الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے روم، کمیونٹی ہیلتھ ورکر روم اور ایک میٹنگ روم شامل ہے۔زچہ و بچہ کی صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یہ صحت مرکز ایم این سی ایچ کی خدمات بھی فراہم کرے گا جن میں قبل از پیدائش دیکھ بھال، بعد از پیدائش دیکھ بھال، دودھ پلانے کا انتظام، امراض نسواں کی تشخیص و علاج، بچوں اور نوجوانوں کی صحت کی خدمات شامل ہیں۔ طبی مرکز میں اگست میں جدید ترین ریڈیالوجیکل خدمات، بشمول ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ سہولیات کا آغاز کرےگا۔ یہ خدمات درست تشخیص کو قابل بناکر مریضوں کی جامع دیکھ بھال کو یقینی بناتی ہیں۔ مرکز سے تقریباً 30 ہزار رہائشیوں کی آبادی والے نوکنڈی ٹاؤن سمیت قریبی دیہاتوں کے لوگ بھی مستفید ہوں گے۔ہمئے گاوں میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے قیام اور انڈس موبائل ہیلتھ یونٹ کی تعیناتی کے بعد یہ کمیونٹی ہیلتھ اور ایم سی ایچ سینٹر علاقے میں آر ڈی ایم سی کا تیسرا صحت کی دیکھ بھال کا اقدام ہے۔ منصوبے کو آئی ایچ ایچ این کی اشتراک اور آر ڈی ایم سی کے ذریعہ فنڈ کیا گیا ہے۔