بلوچستان گڈز اونر نے 5جولائی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

July 01, 2024

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے پنجاب اور سندھ میں موٹر وے پولیس، پیٹرولنگ پولیس،ٹریفک پولیس، کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کوبلاجواز جرمانوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ 5جولائی سے بلوچستان سے پنجاب ،سندھ، اور خیبر پختونخوا کیلئے کوئلہ، ماربل ،کرومائیٹ، فروٹ، سبزی کی ترسیل مکمل طور پر بند کر دی جائے گی جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گاحاجی عبدالباقی کاکڑ، حاجی عیسیٰ خان سمالانی، حاجی مراد خان، حاجی جعفر خان کاکڑ،حاجی عبدالخالق بنگلزئی، ملک نور خان کرد، حاجی میر منیر کرد، حاجی باری داد، حاجی عبدالسلام علی زئی، علی شیر، حاجی عبدالرشید ، حاجی محمود خان ہرنائی، فیض بنگلزئی، حاجی محراب خان ،حاجی محمد وفا سمالانی، عبدالغفار قلندرانی، احمد نواز لہڑی، حاجی محمد امین، ٹکری محمد رمضان بنگلزئی، ظاہر شاہ یوسفزئی، سہیل خان کاکڑ، حاجی محمد ابراہیم پرکانی، حاجی امان اللہ لانگو، علی احمد بادینی، حاجی محمد اسمائیل لہڑی، حاجی عبداللہ خان، محمد حنیف ودیگر ٹرانسپورٹرز نے وزیراعظم محمد شہباز شریف ، و ز یر ا علیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ناراوا سلوک کانوٹس لیاجائے۔