منشیات برآمد‘اسمگلر گرفتار

July 01, 2024

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن کو خفیہ اطلاع ملی تھی اسمگلر بھاری مقدار میں منشیات کوئٹہ لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر ایس پی نے ایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرب اور ایس ایچ او خروٹ آباد محمد اجمل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز مغربی بائی پاس پردوران چیکنگ مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے فرارہونے کی ناکام کوشش کی تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 30کلوچرس برآمد ہونے پر اسمگلر خان محمد کو گرفتار کر لیاگہا ملزم نےدوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ چرس گلستان لارہاتھا جو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرناتھی۔