چاغی ،بولان مائننگ کمپنی کے ملازمین کا استحصالی پالیسیوںکیخلاف احتجاج

July 01, 2024

کوئٹہ ( پ ر)بولان مائننگ انٹر پرائز کمپنی کے ملازمین اور محنت کش کمپنی کے خلاف گزشتہ تین دن سے سراپا احتجاج ہیں ۔ضلع چاغی کے علاقے دور بن چاہ پاچنکوہ میں کمپنی کے سامنے کیمپ لگا کرمطالبات کے حق دھرنا دیدیاہے ۔انہوں نے 13 ملازمین کو بلاوجہ کمپنی سے فارغ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ان کو جلد نوکری پر بحال کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ علاقے سے تعلق رکھنے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ کمپنی کا رویہ درست نہیں۔ محنت کشوں اور ملازمین کے بنیادی حقوق پر قدغن لگانے کا سلسلہ بند کرے ۔ استحصالی پالیسیاںاور اقدامات قبول نہیں ۔ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے ۔اپنے مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔درایں اثنا پریس ریلیز کے مطابق علاقے کے لوگ بھی احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں اور کمپنی کو کام کرنے سے روک دیاگیاہے ۔دوربن چاہ اور پاچنکو کے مکینوں کا کہناہےکہ کمپنی نے علاقے کو مکمل نظرانداز کردیا ہے ۔