کینجھر جھیل میں 5 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

June 29, 2024

---فائل فوٹو

صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹہ میں واقع کینجھر جھیل میں 5 سال کا بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بچہ فیملی کے ساتھ کراچی سے پکنک منانے کے لیے کینجھر جھیل گیا تھا۔

یاد رہے کہ موسمِ گرما میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے کئی فیملیز کینجھر جھیل یا کراچی سی ویو پکنک منانے کے لیے جاتی ہیں۔

ہر سال خصوصاً موسمِ گرما میں اس طرح کے افسوس ناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔