بارشوں میں سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑے گا: ترجمان ایم کیو ایم

June 29, 2024

---فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہہر سال کی طرح اس سال بھی بارشوں میں سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑے گا۔

ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، جماعتِ اسلامی، پی ٹی آئی کے قابض نمائندوں کو مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کی پشگوئی کے باوجود سندھ حکومت سو رہی ہے، ہرسال بارشوں سے قبل کراچی کے بڑے، چھوٹےنالوں کی صفائی کی جاتی تھی، اس مرتبہ نالوں کی صفائی کا کام اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں صفائی، سیوریج کا نظام تباہ ہے، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گٹر اُبل رہے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت واٹر کارپوریشن، سالڈ ویسٹ اور بلدیاتی محکموں پر قابض ہے۔