شیخ رشید کی مری کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

June 29, 2024

فائل فوٹو

مری کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار عبدالرزاق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا

شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کچھ دیر بعد سنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مری پولیس نے شیخ رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا۔