حالیہ بجٹ کسی اقتصادی قاتل نے بنایا ہے، عمر ایوب

June 29, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ کسی اقتصادی قاتل نے بنایا ہے۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ یہ بجٹ نہیں عوام پر خودکش حملہ ہے، یہ بجٹ کسی اقتصادی قاتل نے بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف اقتصادی دہشت گردی کی گئی ہے، موجودہ بجٹ سے بڑے مگرمچھوں کو مزید فائدہ ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ محسن نقوی کے ذریعے گندم ایکسپورٹ کرکے مقامی زمیندار کی کمر توڑی گئی۔