سندھ، لاہور ہائی کورٹس چیف جسٹس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل ہوگا

July 01, 2024

سندھ اور لاہور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل ہوگا۔

چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز تعیناتی کمیشن کا اجلاس ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ اور لاہور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور ہوگا۔

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس کےلیے جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے ناموں پر غور ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کےلیے بھی 3 ناموں پر غور کیا جائے گا جن میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں۔