حزب اللّٰہ کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کردیا، عرب لیگ

June 30, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک)عرب لیگ نے حزب اللہ کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کردیا ،عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کا دورہ بیروت ، حزب اللہ سے وابستہ تنظیم کے سربراہ محمد رعد سے ملاقات ۔ ترک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ عرب تنظیم نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا بند کر دیا ہے۔