عراق، تاریخی النوری مسجد میں چھپائے گئے داعش کے پانچ بم برآمد

June 30, 2024

موصل (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے کہا ہے کہ عراق کے شمالی شہر میں بحالی کے کام کے دوران موصل کی مشہور النوری مسجد کی ایک دیوار میں پانچ بم ملے ہیں، جنہیں داعش گروپ کے جہادیوں نے برسوں پہلے نصب کیا تھا۔ایجنسی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ منگل کو اس جگہ پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے کوپانچ بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز آلات جائے وقوعہ پر کام کرنے والی یونیسکو کی ٹیم کو نماز ہال کی جنوبی دیوار سے ملے تھے۔موصل کی 12ویں صدی میں تعمیر ہونے والی النوری مسجد اور اس سے ملحقہ الحدبہ یا کبڑا نامی جھکاؤ والا مینار شہر پر سےداعش کا قبضہ ختم کرانے کیلئے لڑائی کے دوران تباہ ہو گیا تھا۔عراق کی فوج نے موصل پر تین سال قابض رہنے والی داعش پر اس جگہ پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے اور اسے اڑانے کا الزام لگایا۔ اقوام متحدہ کی ثقافتی ایجنسی یونیسکو شہر میں مسجد اور دیگر تعمیراتی ورثے کے مقامات کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔