ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان کے پلیئرز کارکردگی میں سرفہرست

June 30, 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے افغانستان کے پلیئرز سرفہرست رہے۔

افغان ٹیم کے اوپنر رحمنٰ اللّٰہ گرباز 281 رنز بنا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔

بھارت کے روہت شرما نے 257، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 255 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 243 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے 17 ، 17 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا اور بھارت کے جسپریت بمرا نے 15، 15 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ارشدیپ سنگھ اور فضل الحق فاروقی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

بھارت کے جسپریت بمرا نے ٹورنامنٹ میں 110 ڈاٹ بالز کرائیں جبکہ ان کا ٹورنامنٹ میں اکانومی ریٹ 4.17 رہا، یہ بھی ٹورنامنٹ کا ایک ریکارڈ ہے ۔