رستمِ پاکستان جانی پہلوان کی بھانجے اور بھتیجے کے ساتھ پہلوانی کی ویڈیو سامنے آ گئی

June 30, 2024

رستمِ پاکستان جانی پہلوان نے بھانجے اور بھتیجے کے ساتھ پہلوانی کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی۔

زمان انور جانی پہلوان کے بھتیجے نے میٹ پر پہلوانی کے داؤ پیچ کیے۔

گھر پر بھی وہ بھانجے اور بھتیجے کے ساتھ پہلوانی کے انداز میں کھیلتے ہیں۔

زمان انور جانی پہلوان کے پاس رستمِ پنجاب کا بھی ٹائٹل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلوانی ہمارے خون میں رچی بسی ہے، بچوں کو ہمیں دیکھ کر پہلوانی کا شوق ہو رہا ہے۔

زمان انور پہلوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس طرح ہم پہلوانی کرتے ہیں بچے بھی اسی انداز کو اپناتے ہیں۔