بانیٔ پی ٹی آئی کے بعد نجمی عالم کا مرغیاں مرغے بانٹنے کا اعلان

June 30, 2024

نجمی عالم—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کے بعد اب پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے مشیرِ فشریز و لائیو اسٹاک نجمی عالم نے خواتین کو مرغیاں، مرغے دینے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی مشیرِ فشریز و لائیو اسٹاک سید نجمی عالم کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ کی خواتین کو 50، 50 مرغیاں اور مرغے دیے جائیں گے۔

ٹھٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی مشیر فشریز ولائیو اسٹاک سید نجمی عالم نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مرغیاں غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کو انڈے کھلانے کے لیے دی جائیں گیں۔

صوبائی مشیر فشریز لائیو اسٹاک سید نجمی عالم نے ٹھٹہ میں فشریز ایکو کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ چلیا کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے ٹریننگ سینٹر، لیبارٹری، بریڈنگ یونٹس اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا ، کینجھر جھیل میں مچھلیاں چھوڑیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم و بانیٔ پی ٹی آئی بھی ملک میں غربت ختم کرنے اور غذائیت کی کمی دور کرنے کے لیے مرغے، مرغیاں اور گائے، بھینس عوام کو دینے کا منصوبہ پیش کر چکے ہیں۔