راجن پور: 2 گروپوں میں فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، 4 افراد زخمی

June 30, 2024

—فائل فوٹو

راجن پور کے کچے کے علاقے شاہ والی میں دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقے کچہ شاہوالی میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے دوران 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں، قتل ہونے والوں میں باپ اور بیٹا شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔