اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، چینی باشندے کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج

June 30, 2024

اسلام آباد کے علاقے سیونتھ ایوینیو پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے، چینی باشندے کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں غلفت، لاپرواہی، جان بوجھ کر گاڑی کو ٹکر مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سیونتھ ایوینیو سگنل پر تیز رفتار گاڑی پہلے فٹ پاتھ پھر ہماری گاڑی سے ٹکرائی، ٹکر سے گاڑی میں موجود چینی شہری زخمی ہوا، قانونی کارروائی کی جائے۔