لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

June 30, 2024

لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، شہر کے بیشتر علاقے گیس سے محروم ہیں۔

اندرون شہر، گڑھی شاہو، گوال منڈی، باٹا پور، کاہنہ، سبزہ زار، ہربنس پورہ، جوہر ٹاؤن، اچھرہ، سمن آباد، چوبرجی اور رائے ونڈ روڈ کی آبادیوں میں بھی گیس نہ آنے سے عوام پریشان ہیں۔

گیس کے حوالے سے شکایات سینٹر پر شکایات کی بھرمار ہے، شہریوں نے شنوائی نہ ہونے کا شکوہ کردیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا، نہ سوئی گیس حکام کوئی جواب دے رہے ہیں۔

دوسری طرف بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لاہور کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت ہوگئی، اس پر حبیب اللّٰہ روڈ کے رہائشیوں نے واسا کے خلاف احتجاج کیا۔