بلوچستان میں دو بھیڑیے مار دیے گئے، ڈی سی خضدار کارروائی کریں، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان

June 30, 2024

دو تیندوے مارنے کے بعد بلوچستان میں جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو کے مطابق خضدار کے پہاڑوں میں مقامی افراد نے دو بھیڑیے مار دیے۔

ذرائع کے مطابق چند پیسوں کےلیے کھال کے حصول کی خاطر علاقے کے لوگوں نے بھیڑیے مارے۔

ورلڈ وائیلڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کےتکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق ترندین کے پہاڑوں میں بھیڑیے کو علاقے کے لوگوں نے مارا۔

معظم خان کے مطابق بھیڑیوں کو مار کر ان کی کھال اتاری گئی، مقامی لوگوں نے ملزمان کی نشاندہی کردی۔

معظم خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار جانوروں کی نسل کشی میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کریں۔