عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

June 30, 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 دن کیا ہوں گی، فیصلہ آج ہو گا۔

اسلام آباد سےحکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونےکا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 7 سے 8 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔