وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس، گیس کی فروخت کی قیمتوں کے تعین کی سمری منظور

June 30, 2024

فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کے تعین کی مجوزہ سمری منظور کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو کے سوا باقی انڈسٹری کےلیے بھی گیس کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کا کیپٹو پاور کےلیے گیس ٹیرف 250 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کیپٹو کےلیے گیس ٹیرف 2750 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی۔ باقی تمام سیکٹرز کےلیے گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

ادھر ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی پیش کی گئی سمری منظور کرلی۔

اجلاس میں وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور وزیر توانائی اویس لغاری بھی شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔