راولاکوٹ جیل: قیدیوں کے فرار کا معاملہ، جیل سیکیورٹی کے 7 اہلکار گرفتار

June 30, 2024

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے قیدیوں کے فرار کے معاملے پر جیل سیکیورٹی پر مامور 7 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ریاض مغل کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل عملہ ملوث ہوسکتا ہے، اس لیے سیکیورٹی کے 7 اہلکار گرفتار کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق مفرور قیدیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی جیل سے قیدی فرار ہوئے تھے جن میں سے ایک مارا گیا تھا۔

ایس پی راولاکوٹ کے مطابق قیدی جیل عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر فرار ہوئے تھے۔

ایس پی کے مطابق جیل عملے اور قیدیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں ایک قیدی ہلاک ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والوں میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی کے قیدی شامل ہیں۔