محکمہ داخلہ کا راولاکوٹ جیل سے متعلق رجسٹرار عدالت کو لکھا گیا مکتوب سامنے آگیا ہے۔
ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے قیدیوں کے فرار کے معاملے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے 30 مئی کو دہشت گردی کیس کے ملزم غازی شہزاد کی میرپور منتقلی کے لیے مکتوب لکھا تھا۔
مکتوب کے مندرجات کے مطابق راولاکوٹ جیل میں قید غازی شہزاد کو مقدمے سمیت میرپور منتقل کیا جائے۔
مکتوب میں مزید کہا گیا کہ راولاکوٹ جیل سنگین نوعیت کے مقدمات کے ملزم کے لیے محفوظ جیل نہیں۔