خیبر کی تختہ بیگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

July 01, 2024

فائل فوٹو

خیبر کی تختہ بیگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی جاری ہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تختہ بیگ پوسٹ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ ہے۔

یہ چیک پوسٹ جمرود بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر واقع ہے۔