کراچی: گزشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ

July 01, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں گزشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی کا معمول کا درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

گزشتہ رات معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ2021 اور 2022 میں جولائی کے مہینے میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا تھا۔