ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہو گئیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کی فضا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال اب نہیں، سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں، موسم بتدریج بہتر ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجۂ حرارت پچھلے دنوں کے مقابلے میں بتدریج کم ہو گا، آنے والے دنوں میں درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی کہا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان رہے گا، 8 جولائی کے بعد شہرِ قائد میں بارش کا امکان ہے۔