شہر میں سیکورٹی اور ٹریفک کے نظام میں بہتری کیلئے پلان ترتیب دیا جائے گا، سی سی پی او

July 04, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر)سر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے اور بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس کو سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے مکمل تعاون کی پیشکش کردی۔تاجر برادری کے مسائل کے حل اور مشکلات کے فوری ازالہ کے لئے چیمبر اورپولیس کے درمیان لیزان کمیٹی کو فعال بنانے کا مطالبہ کیاگیا۔ کاروبار و صنعتی ترقی کے لئے پرامن سازگار ماحول ناگزیر ہے۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور قاسم علی خان نے سرحد چیمبر کا دورہ کیا۔ اجلاس کی کی صدارت سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان نے پشاور شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم ٗ راہزنی ٗ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں اضافہ کے حوالے سے تاجر برادری کے تحفظات سے سی سی پی او اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور سرحد چیمبر کی جانب سے صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس کو سیف سٹی ٹراجیکٹ پشاور کیلئے مالی وتکنیکی تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی ہے۔