شکیل محمد خان صافی افغان کمشنر اسلام آباد تعینات

July 03, 2024

پشاور(نامہ نگار) جنرل منیجر واپڈا پشاو ر میں تعینات گریڈ19کے آفیسر شکیل محمد خان صافی کو تبدیل کرکے افغان کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونےوالے اعلامیہ کے مطابق گریڈ19کے آفیسر شکیل محمد خان صافی جنرل منیجر واپڈا نارتھ پشاور کے آٖفس میں ڈائریکٹر ایچ آر اور ایڈمن کے عہدے پرفائز تھے جہاں سے انہیں تبدیل کرکے وفاقی وزار ت سیفران کے زیرانتظام ہیڈکوارٹر میں افغان کمشنر تعینات کردیاگیا ہے۔