قاسم علی شاہ نے کینٹ جنرل ہسپتال پشاور کو ادویات فر اہم کردیں

July 03, 2024

پشاور (خصوصی نامہ نگار) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی طرف سے کینٹ جنرل ہسپتال پشاور کو ادویات کا عطیہ دے دیا۔ ادویات کا عطیہ ممبر کینٹ بورڈ محمد اُسید سیٹھی اور ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ پشاور کی درخواست پر دیا گیا۔ وزیر صحت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ ہسپتال نوتھیہ، سواتی پھاٹک، گلبرگ، لال کرتی، کالی باڑی اور لنڈی ارباب سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام کو صحت کی بہتر خدمات فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ادویات میں گولیاں، شربت وائل ودیگر ضروری ادویات شامل ہیں۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ اس اقدام سے ملحقہ علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا ہوں گی جبکہ ادویات کی بلا تعطل فراہمی بھی یقینی ہوگی۔ ادویات کی فراہمی پر کینٹ بورڈ کے وائس پریزیڈنٹ ید اللّه بنگش، ممبر محمد اسید سیٹھی، نعیم بخش نعمان فاروق اور علی جان نے وزیر صحت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔