وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ روٹی کے نرخ مقرر کرنے سے پہلے مکمل تحقیق کی گئی۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں 500 روپے کمی کی گئی، آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تندور پر آٹے کی قیمت، روٹی بننے پر تمام خرچ پر غور کر کے قیمت مقرر کی۔
وزیر خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ ابھی تو باردانہ کی تقسیم شروع ہی نہیں ہوئی، موسم کی وجہ سے باردانہ کی تقسیم کا عمل تھوڑا سا آگے چلا گیا۔