سندھ میں محرم کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے: محکمۂ داخلہ کا حکم

July 16, 2024

فائل فوٹو

محکمۂ داخلہ سندھ نے صوبے میں محرم الحرام کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں بجلی کی معطلی کے باعث سیکیورٹی رسک پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔

محکمۂ داخلہ سندھ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مذہبی اجتماعات کے پیشِ نظر بلا تعطل بجلی کی سپلائی جاری رکھی جائے۔