بنگلادیش: کوٹا سسٹم کیخلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

July 18, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف مظاہرے جاری ہے، ہزاروں مظاہرین نے ڈھاکہ میں پھر احتجاج کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے شیلنگ اور ربر کی گولیاں فائر کیں، جس میں 6 صحافیوں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

بنگلادیش میں اسکول اور کالجوں کے بعد تمام جامعات بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے پھوٹنے والی جھڑپوں اور پُرتشدد واقعات میں ہلاک طلبہ کی تعددا 6 ہو گئی ہے۔

وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے مظاہروں میں ہلاک افراد کے لیے عدالتی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کااعلان کردیا۔

دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ کےترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے بنگلادیش میں پُرامن مظاہرین کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔